Author Topic: یکم مارچ سےیونیورسٹی اساتذہ کا احتجاج شروع  (Read 283 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

یکم مارچ سےیونیورسٹی اساتذہ کا احتجاج شروع
 یونیورسٹیوں کے بی پی ایس پراساتذہ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر یکم مارچ سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یونیورسٹیوں میں بی پی ایس پر 90فیصد اساتذہ کے حقوق کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپوبٹا) کے عہدیداروں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے،
(اپوبٹا) نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ تک اگر انکے جائز مطالبات کو نہ مانا گیا تو وہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیاں بند کر دیں گے۔
تنظیم کے صدر ڈاکٹر سمیع الرحمان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجو کیشن کمیشن کی غلط پالیسیوں کے باعث اعلی تعلیم تباہی کے دہانے پر ہے ۔