Author Topic: پاكستان میں صنعتی ترقی كیسے بڑھائی جا سكتی ہے؟  (Read 925 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
پاكستان میں صنعتی ترقی كیسے بڑھائی جا سكتی ہے؟

پاكستان ایك ترقی پذیر ملك ہے۔ اس كی صنعتی ترقی كا دار و مدار

1۔ اس كی زراعت پر ہے۔

2۔ اس كے ذرائع نقل و حمل پر ہے۔

3۔ اس كے قدرتی ذرائع كے اچھے استعمال پر ہے۔

4۔ اس كے ذرائع سرمایہ پر ہے

5۔ انسانی ذرائع كی پیداواری صلاحیتوں كے بڑھانے پر ہے۔

6۔ اس كی بیرونی منڈیوں تك مال پہنچانے كی صلاحیت پر ہے۔

7۔ بینكاری كے ذرائع كو فروغ دینے پر ہے۔

8۔ ٹیكنالوجی كے فروغ كو اہمیت دینے پر ہے۔

9۔ منڈیوں كو وسیع كرنے پر ہے۔

10۔ لوگوں كی آمدنی بڑھانے پر ہے تاكہ وہ اپنے صرف اور بچت بڑھا سكیں۔

اگر ملك غربت، قحط، صحت كی خرابیاں، ماحولیاتی آلودگی، كم آمدنی اور لا قانونیت كو فروغ دے تو پھر ملك میں نہ تو زراعت ترقی كرتی ہے اور نہ ہی صنعت كو فروغ ملتا ہے۔ صنعت كے فروغ كے لیے قدرتی اور انسانی ذرائع كا بہترین ہونا اور اچھے طریقے سے استعمال كیا جانا بہت ضروری ہے۔ نجی شعبے ہوں یا سركاری دونوں ہی ملك كی ترقی كے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

یہ بات بھی بہت ضروری ہے كہ ملك كی صنعتی ترقی لمبے عرصے كے لیے مستقل ترقی كی راہ پر گامزن ہو۔ اس كا مطلب یہ ہے كہ ہم اپنے ملك كے قدرتی اور انسان كے بنائے ہوئے ذرائع كا اس طرح استعمال كریں كہ ان سے ہمارے ملك كی موجودہ نسلوں كا معیار زندگی بلند ہو سكے یہ ذرائع كم خرچ ہوں تاكہ ہماری آنے والی نسلیں بھی انہیں استعمال كر سكیں اور اپنا معیار زندگی بلند كر سكیں۔