Author Topic: پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج  (Read 1137 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج
لاہور: پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال فرسٹ ائیر کی 2طالبات نے صوبے بھر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
 نرسنگ طالبات ثناء عارف 698نمبر لے کر فرسٹ اور رضوانہ بی بی687نمبروں کے ساتھ سیکنڈ پوزیشن پر رہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور  ایڈیشن میں مورخہ 18جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ نتائج کی شرح سو فیصد رہی

لاہور(این این آئی) پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ نتائج سو فیصد رہے۔نتائج کے مطابق سروسز ہسپتال کی کومل 663نمبر لے کر پہلی، نمرہ نور اورکنزہ تجمل نے 662 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری اور رمشاء رفاقت نے 653نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈر طالبات نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔ڈی جی نرسنگ نے سروسز ہسپتال کی ٹیچر اسماء تاج کو تعریفی اسناد سے نوازنے کا اعلان کیا
 اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی اساتذہ ایسے ہی محنت،لگن اور تن دہی کے ساتھ اپنی صلاحتیوں کا لوہا منواتے رہیں گے۔ ڈی جی نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کامیابی کیلئے دعاء کی۔کوثر پروین نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کی خدمات کو کسی طور بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔