Author Topic: لاہورمیڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ کا انعقاد،74ہزار امیدوار شریک  (Read 417 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہورمیڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ کا انعقاد،74ہزار امیدوار شریک
لاہور میں 19940 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا،نتائج کا اعلان ایک ہفتے میں ہوگا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں ساڑھے 74ہزار امیدواروں نے شرکت کی ۔ 48472طالبات اور 26030 طلبا نے 13 شہروں میں قائم33مراکز پر ٹیسٹ دیا۔5820 اساتذہ نے نگرانی کے فرائض انجام دئیے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ٹیسٹ کیلئے لاہور میں7امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے جن میں لارنس روڈ پر بورڈ کے ایگزامینیشن ہالز،
 وحدت روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی ہالز، گورنمنٹ کمپر ی ہنسوو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹائون شپ، ڈی پی ایس ماڈل ٹائون ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن سمن آباد اورلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جیل روڈ شامل تھے ۔ لاہور کے سات امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر19940امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جن میں سے 13468طالبات اور 6472طلبا تھے ۔ اسی طرح فیصل آباد میں8087، ساہیوال 4216، ملتان 11007، بہاولپور 3833، رحیم یار خان 1998، سرگودھا 3448، راولپنڈی 8898، حسن ابدال 1067، گجرات 2247 ، گوجرانوالہ 4080 ، سیالکوٹ 2353 اور ڈی جی خان میں 3328امیدواروں نے ٹیسٹ دیا۔
یو ایچ ایس نے اتوار کے روز ہی سوالیہ پرچے کی جوابی کلید اپنی ویب سائٹ www.uhs.edu.pkپر جاری کردی جس کی مدد سے امیدوار اپنا رزلٹ خودتیار کرسکتے ہیں۔ سرکاری طور پر نتائج کا اعلان ایک ہفتے میں کیا جائیگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ26 اگست  2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"