PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 05, 2019, 01:24:56 PM

Title: علمدار حسین اسلامیہ کالج میں اردو مباحثے کے مقابلوں کا انعقاد
Post by: sb on September 05, 2019, 01:24:56 PM

علمدار حسین اسلامیہ کالج میں اردو مباحثے کے مقابلوں کا انعقاد
ملتان : گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج ملتان میں چیف منسٹر مقابلہ جات کے ڈویژنل لیول پر ہونے والے ا ردو مباحثے کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر قاضی خالد نے کی۔ مہمان اعزاز اے ڈی سی کالجز غلام فرید تھے جبکہ پرنسپل کالج پرو فیسر فیاض احمد شیخ بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔
انٹرلیول پر علی حسن نے اول، محمد مدثر نے دو م جبکہ محمد عادل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ ڈگری لیول پر تصور مجید اول، محمد اکبر دوم جبکہ محمد عمیر شریف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوسٹ گریجو ایٹ لیول پر پہلی پوزیشن محمد نور، دوسری محمد جنید جبکہ تیسری پوزیشن محمد راشد نے حاصل کی۔ پروفیسر قاضی خالد نے طلبا کو مبارک باد پیش کی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 05 ستمبر2019ء کو شائع