PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 05, 2019, 01:26:00 PM

Title: ویمن یونیورسٹی کو نئی بسوں کی فراہمی کا فیصلہ,ایمرسن کالج میں نیا تعلیمی بلاک بن
Post by: sb on September 05, 2019, 01:26:00 PM

ویمن یونیورسٹی کو نئی بسوں کی فراہمی کا فیصلہ,ایمرسن کالج میں نیا تعلیمی بلاک بنایا جائے گا
ملتان: ویمن یونیورسٹی ملتان کو نئی بسوں کی فراہمی کا فیصلہ، ایمرسن کالج میں نیا تعلیمی بلاک بنایا جائے گا تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے ملتان کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے کمشنر کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ کمشنر افتخار سہو نے اس سلسلے میں تعلیمی اداروں سمیت مختلف منصوبوں کا ہنگامی دورہ کیا ،ترجمان ویمن یونیورسٹی کے مطابق کمشنر ملتان افتخار سہو نے ویمن یونیورسٹی ملتان کے متی تل کیمپس کا دورہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈا کٹر عظمیٰ قریشی ،رجسٹرار خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ نے کمشنر ملتان کو یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ متی تل کیمپس کیلئے موجودہ اراضی بہت کم ہے ، ویمن یونیورسٹی ملتان میں جدید فعال اور مثالی یونیورسٹی بننے کی صلاحیت موجود ہے
ا س پر کمشنر نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کوفوری طور پر نئی بسیں فراہم کی جائیں گی جس کی سمری جلد ہی پنجاب حکومت کو ارسال کردی جائے گی ۔ویمن یونیورسٹی ملتان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ کمشنر نے ایمرسن کالج کا بھی دورہ کیا اور نئے تعلیمی بلاک کے بارے میں بریفنگ لی ڈاکٹر سلیم اختر نے ان کو پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کی خواہاں ہے ۔ جنوبی پنجاب کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈنگ کی جارہی ہے۔ تعلیمی اداروں کی عمارات کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔بعدازاں کمشنر ملتان افتخار سہو اچانک ملتان پبلک سکول پہنچ گئے اور سکول انتظامات کا جائزہ لیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 05 ستمبر 2019ء کو شائع