Author Topic: میٹرک ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 سےمتعلق اہم ںوٹیفکیشن جاری  (Read 228 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 سےمتعلق اہم ںوٹیفکیشن جاری
لاہور:پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے،پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، سال 2021 میں پریکٹیکل امتحان نہ لینے کے حوالے سے پی بی سی سی نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا، پی بی سی سی کے مطابق تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلز کے نمبر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور بورڈ کی جانب سےانٹر سپشل امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، امتحان میں 26 ہزار 747 امیدواروں نے امتحان کے لئے اپلائی کیا،کل 21 ہزار ایک سو اکیس امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی اور صرف 3 ہزار آٹھ سو پچیس امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 18 اعشاریہ دس فیصد رہا اور موجودہ امتحان میں فیل ہونے والے طلباء آئندہ سال سالانہ امتحان 2021 میں شرکت کرسکیں گے، امتحان ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر بذریعہ ایس ایم ایس معلوم ہوسکے گا، امیدوار نتائج کو بورڈ کی ویب سائٹ پر اون لائن بھی چیک کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کردیا تھا۔ووکیشنل اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے، ٹیوشن سنٹر،اکیڈمیز اورمدارس کو 26دسمبر تک مکمل بند رکھا جائے گا۔این سی او سی کی روشنی میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"