Author Topic: جنگ کلچرل ونگ اور الائیڈ سکولزکےزیراہتمام مری میں کڈزایکسپو  (Read 312 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جنگ کلچرل ونگ اور الائیڈ سکولزکےزیراہتمام مری میں کڈزایکسپو
ملتان: روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور الائیڈ سکولز(پروجیکٹ پنجاب گروپ آف کالجز) کے زیراہتمام مری آرٹس کونسل کے تعاون سے دلچسپ تفریحی معلوماتی اور مختلف مقابلوں پر مبنی پروگرام کڈز ایکسپو2019 مری آرٹس کونسل میں منعقد ہوا اس دوروزہ کڈز ایکسپو میں ہزاروں بچوں ،طلبہ وطالبات ،والدین اور خواتین وحضرات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مری آرٹس کونسل کو پنجاب کے ثقافتی رنگوں کے مطابق سجایا گیا تھا
 کڈز ایکسپو میں ایک جانب بچوں کے والدین اورفیملیز نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا تو دوسری جانب بچے ملی نغموں ،فیس پینٹنگ ، آرٹ کمپی ٹیشن کے علاوہ میجک شو،پپٹ شواوردیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ دوروزہ کڈز ایکسپو میں خاص طور بچوں کیلئے الائیڈ اسکولز کے ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا ۔بچوں کے مابین ملی نغموں کے مقابلے بھی ہوئے
جس میں بچوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار خوبصورت ملی نغمے پیش کر کے کیا۔ کڈز ایکسپو میں کارٹون کریکٹرز ،کلاؤنز ،جوکرز،ٹال مین نے بچوں کو اپنے منفرد انداز سے محفوظ کئے رکھا۔ فیس پینٹرز نے بچوں کے چہروں پر کارٹون ،ٹیٹوز اورجھنڈے بناکر ماحول مزید رنگین بنادیا۔ فینسی ڈریس شو میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔مقابلہ صحت مند بچہ میں بھی فیملیز نے بھرپور حصہ لیا اور

انعامات حاصل کئے۔اس دوران کمپیئر وکامیڈین ذوہیب اظہر اور آرجے عدیل نے اپنی دلچسپ گفتگوسے حاضرین کے چہروںپر مسکراہٹیں بکھیریں ۔ میجک پروفیسر طیب نے حیرت انگیز کمالات دکھا کر بچوں وبڑوں کو حیران کردیا۔ ونڈر ورلڈ کے فنکاروں نے پپٹ شومیں بچوں کیلئے مزاحیہ کہانی پیش کی جسے بچوں نے بے حد پسند کیا ۔کڈز ایکسپو میں بچوں کیلئے کارٹون فلم دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ کمپیئر زوہیب اظہر نے فیملیز کے مابین مہندی لگانے کا مقابلہ ،خاوند کا سکیچ بنانے کے مقابلے کروائے مختلف شہروں سے آئے ہوئے خواتین وحضرات نے ان مقابلوں میں حصہ لیا اورانعامات حاصل کئے۔ دوروزہ کڈز ایکسپومیں مختلف کمپنیوں کی جانب سے ڈھیروںفری انعامات دیئے گئے۔اس موقع پرمیاں عامر محمودچیئرمین پنجاب گروپ آف کالجزنے کہا کہ طلباو طالبات ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پرٹریفک پولیس انسپکٹر شفیق الرحمن نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 26جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"