PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: معلم on July 19, 2009, 02:01:44 PM

Title: کوئٹہ: سکول پر دستی بم سے حملہ‘ایلیمنٹری کالج کی بس نذر آتش
Post by: معلم on July 19, 2009, 02:01:44 PM

کوئٹہ: سکول پر دستی بم سے حملہ‘ایلیمنٹری کالج کی بس نذر آتش

کوئٹہ (مانیٹرنگ نیوز) کوئٹہ کے علاقے پنچ فنی میں نامعلوم افراد نے سکول پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سبزل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایلیمنٹری کالج کی بس نذر آتش کر دی۔ پولیس کے مطابق پنچ فنی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نجی سکول میں دستی بم پھینکا۔ بم پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے سکول کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب سبزل روڈ کلی بنگلزئی میں نامعلوم افراد نے ایلیمنٹری کالج کی بس کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

شکریہ جنگ