Author Topic: پنجاب میں سکولوں میں بچوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کا فیصلہ  (Read 400 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب میں سکولوں میں بچوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کا فیصلہ
راولپنڈی: پنجاب میں سکولوں میں بچوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 فیصلہ صوبائی وزیرصحت راشدہ یاسمین کی جانب سے کیا گیا۔ ابتدا ءمیں 12سکولوں جن میں6 گرلز اور 6بوائز سکولز شامل ہوں گے میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنےکے علاوہ صفائی اور اس سے متعلق تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ان سکولوں میں ایک ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کے علاوہ ادویات اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،
 دیگر سکولوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پروگرام کو دیگر علاقوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی  ایڈیشن میں مورخہ 25ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"