Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1
Examination Board In Punjab / [Premier Сasual Dating Legitimate Girls]
« Last post by arabetomanpower on February 18, 2024, 03:58:09 AM »
Turn casual moments into unforgettable dates – choose the best casual dating site!
Actual Women
Superlative Сasual Dating
2

کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ میں ایک دن میں بارہ نقل یو ایم سی کیس 
کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے پندرہویں روز صبح کی شفٹ میں سائنس اور ہوم اکنامکس گروپس کے اردو نارمل، اردو آسان، اردو این ایم ٹی، ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان پرچہ دوم اور سندھی پرچہ دوم لیا گیا۔
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نائب ناظمین امتحانات اسلم چوہان، زاہد رشید، آئی او سی زرینہ راشد اور پروفیسر فرزانہ خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ کالج فار ویمن کورنگی 4، گورنمنٹ کالج فار ویمن کورنگی 6  اور گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج لانڈھی کورنگی 6 کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ ناظم امتحانات انورعلیم خانزادہ نے گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج الیون اے نارتھ کراچی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بفر زون، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیکٹر فائیو ایل نارتھ کراچی اور گورنمنٹ پریمیئر بوائز کالج نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا۔
گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج الیون اے نارتھ کراچی میں نقل کے 12کیس رپورٹ کیے گئے جس پر ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ پروفیسر محمد رؤف کی کارکردگی کو سراہا۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ بوائزڈگری کالج فائیو ایل نارتھ کراچی میں بھی نقل کا ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ویجی لینس آفیسرز کی جانب سے بھی نقل کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا۔
3

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے گیارہوں کلاس کے امتحانات
کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں و بارہویں جماعت (فریش اینڈ فیلیئر) امپروومنٹ آف ڈویژن، بار ہ پرچے (T.P)، اسپیشل چانس، ایڈیشنل سبجیکٹ اور شارٹ سبجیکٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کیلئے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے عملی امتحانات 15جولائی 2022ء سے شروع ہورہے ہیں
جو 13اگست 2022ء تک جاری رہیں گے۔ انٹربورڈ کی جانب سے طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 15جولائی 2022ء سے پہلے اپنے کالجوں سے حاصل کرلیں۔
4

نذیر حسین یونیورسٹی کراچی کا کانووکیشن
کراچی :نذیر حسین یونیورسٹی کا کانووکیشن گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 809 طلبا کو فارغ التحصیل ہونے پر ڈگریاں جاری کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نذیر حسین یونیورسٹی کے کانووکیشن میں 809 طلبا و طالبات میں ڈگریاں جاری کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ اور ایڈمنسٹرہٹر کراچی بیرٹر مرتضیٰ وہاب تھے
جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب کے انعقاد میں سید محمد شبر زیدی اور معروف سماجی سماجی شخصیت سردار یاسین ملک نے خصوصی کردار ادا کیا۔فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریوں کی تقسیم کا مشاہدہ کرنے کے لئے معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب میں 33 طلبا کو اپنے مضامین میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔الیکٹریکل انجینئرنگ کی طالبہ سدیمہ سہیل کو بہترین گریجویٹ کاگولڈ میڈل دیا گیا۔
5

فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی میں کوالٹی انہاسمنٹ  پر معلوماتی اجلاس
جامعہ اردو‘ شعبہ صیغہ فروغ معیار کے تحت دو روزہ سیشن
کراچی :وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء نے شعبہ صیغہ فروغ معیار ( کوالٹی انہاسمنٹ سیل ) کے تحت ہونے والے دو روزہ سیشن کے دوران ہونے والے اجلاس میں کہا ہے کہ جامعہ میں تدریس کے معیار میں اضافہ کرنے کے لئے مذکورہ شعبے کو بہت اہمیت حاصل ہے۔
اس سے طلباء اور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کا اور ان کی تربیت کے بے شمار مواقع حاصل ہوتے ہیں۔شیخ الجامعہ کو ڈاکٹر سید شبر رضا کی سربراہی میں پینل کے اراکین نے سیشن سے حاصل ہونے والے نتائج اور مرتب کی گئی سفارشات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے لاحہ عمل کی تیاری کی ضرورت سے متعلق بتایا۔ڈاکٹر سید شبر رضا نے یہ بھی بتایا کہ ان سیشنز کا اہتمام اعلی تعلیمی کمیشن کی ہدایات کے مطابق جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی معیار کو جانچنے کے لئے کیا گیا ہے۔
اس کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے جامعہ زیبسٹ کی کیو ای سی مینیجر مہوش عمران کو بیرونی رکن کی حیثیت سے مدعو کیا گیا۔سیشن کے اندرونی اراکین کی حیثیت سے رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیائ، انچارج کلیہ فرمیسی ڈاکٹر مہہ جبین اور ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر سید شبر رضا نے شرکت کی۔ سیشن میں اعلی تعلیمی کمیشن کے متعین کردہ معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ سیشن کے مشاہدے کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ جامعہ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈر نظام کی بہتری کی جانب گامزن ہیں لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
سیشن میں ادارے کی پالیسیوں اور قوائد و ضوابط کی تحریری شکل میں تیاری پر بھی زور دیا گیا اور اس دوران سامنے آنے والی کمزوریوں کو عملی طور پرد ور کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا۔سیشن کے اراکین نے مجموعی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ جامع منصوبہ بندی کے ذریعے ہی جامعہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے تعلیمی معیار کو بلند کیا جاسکتا ہے۔سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر سید شبر رضا، مہوش عمران اور دیگر اراکین نے شعبہ کیمیاء اور شعبہ خرد حیاتیات کا دورہ کیا اور وہاں کے اساتذ ہ اور طلباء سے انہیں درپیش مسائل پر گفتگو کی اور صدور کو اس ضمن میں مفید مشورے دیئے گئے۔
6

جامعہ کراچی‘ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس و کامرس کی رجسٹریشن میں توسیع
کراچی:ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)اورایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی) کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 14 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
رجسٹریشن فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ مضمون اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے ان ہی تاریخوں میں 1500 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
7

کراچی بی اے لاء سال اول ودوئم ضمنی ایل ایل ایم پریویس کے نتائج کا اعلان
کراچی:ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے لاء سال اول ودوئم ضمنی امتحانات2020 ء اور ایل ایل ایم پریویس سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق بی اے لاء سال اول کے ضمنی امتحانات میں 10 طلبہ شریک ہوئے
 اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 100.00 فیصدرہا۔بی اے لاء سال دوئم کے ضمنی امتحانات میں 18 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔
 کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔ایل ایل ایم پریویس کے سالانہ امتحانات میں 35 طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 12 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیابی کا تناسب 65.71 فیصدرہا۔
8

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلے شروع
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں 2022 کے داخلے جاری ہیں ۔ سمسٹر خزاں 2022 کے داخلوں کے لئے پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہے ۔
قائد اعظم یونیورسٹی نے مختلف فیکلٹیز مثلا فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف بائیولاجیکل سائنسز اور فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میں بی ایس(مارننگ، ایوننگ)، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22اگست 2022ہے۔
جبکہ بی ایس(مارننگ)کی 4اگست 2022اور بی ایس(ایوننگ)کی آخری تاریخ 31اگست ہے۔
درخواست دہندگان قائداعظم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے آن لائن ایپلیکیشن سسٹم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ۔ قائداعظم یونیورسٹی نے حال ہی میں تین بین الاقوامی رینکنگز میں، دنیا کی بہترین جامعات میں جگہ حاصل کی ہے۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 کے مطابق تحقیق کے میدان میں عمدہ کارکردگی اور فیکلٹی سائٹیشن کے باب میں قائد اعظم یونیورسٹی 41ویں نمبر پر آئی ہے۔ کیو ایس نے دنیا بھر کی بہترین پانچ سو جامعات میں قائد اعظم یونیورسٹی کو 363ویں نمبر پر جگہ دی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی ہے جبکہ ایشیا کی جامعات میں 116ویں نمبر پر ہے ۔
9

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ کامیابی کیساتھ مکمل ایک لاکھ نوے ہزار طلبہ و طالبات کی شرکت
 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔ 18جون سے 6جولائی تک منعقد ہونے والے ان امتحانات میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے تقریباً ایک لاکھ 90ہزار طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔
 امتحانات کے آخری روز سائنس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کا کیمسٹری پرچہ اول، ہوم اکنامکس کا کیمسٹری اور سائنس جنرل کا کمپیوٹر سائنس پرچہ اول لیا گیا۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے امتحانات کے آخری روز بھی امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نائب ناظمین امتحانات اسلم چوہان، زاہد رشید، آئی او سی زرینہ راشد اور پروفیسر فرزانہ خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مادر ملت کالج گلشن حدید اسٹیل ٹاؤن اور اسٹیل کیڈٹ کالج کا دورہ کر کے امتحانی عمل اور امتحانی مراکز پر طلباء کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
 اور مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ناظم امتحانات انٹربورڈ کراچی انور علیم خانزادہ نے ڈی ایچ اے کالج کا دورہ کرکے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔
 چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے پرامن اور بلاتعطل انعقاد پر سپر ویجی لینس ٹیموں، ویجی لینس ٹیموں، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، ویجی لینس آفیسر ز اور انٹربورڈ کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی اد اکیا۔
10
FDE / Federal Directorate of Education 5th and 8th class results 2023
« Last post by AKBAR on July 01, 2022, 10:27:21 PM »
Federal Directorate of Education 5th and 8th class results 2023
The Federal Directorate of Education has released the results of the fifth and eighth scholarship examinations


وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک نے بٹن دبا کر آن لائن نتائج کا اعلان کیا  پانچویں کا مجموعی نتیجہ 89.27 فیصد رہا، آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کا نتیجہ 86.85 فیصد رہا پانچویں میں578 نمبر لے کر  پہلی پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج ایف سکس ٹو ابریش فرقان نے حاصل کی۔574 نمبر لے کر دوسری پوزیشن علیشہ کامران اور کرن شہزادی نے  حاصل کی۔
573 نمبر لے کر تیسری پوزیشن زرلش ایمان اور مناہل تبسیم نے حاصل کی۔آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج کی شرح 86.85 فیصد رہی ۔ماڈل کالج ایف ایٹ ون کی ذارا ذوالفقار نے 681 نمبر لے کر آٹھویں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری اور تیسری پوزیشن علی ٹرسٹ کے  محمد انیس 681 نمبر، اجمل خان 675 نمبر،محمد صالح 674 نمبر حاصل کر لیے ۔
آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات میں سب سے زیادہ 53 سکالرشپ علی ٹرسٹ نے حاصل کئے۔اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو نے 11 سکالرشپ جبکہ ماڈل کالج فار بوائز جی نائن فور نے 10 سکالرشپ حاصل کر لیں۔پانچویں میں بیسٹ سکول فیضان پبلک سکول سوہان 18سکالرشپ کے ساتھ پہلے،آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو سٹریٹ نمبر25نے 17سکالرشپ لے کر دوسری پوزیشن اور علامہ اقبال ماڈل سکول ترلائی 16سکالرشپ لے کر تیسرے نمبر پر رہا۔آٹھویں میں علی ٹرسٹ 53سکالرشپ کے ساتھ پہلے،آئی سی جی ایف سکس ٹو11سکالرشپ کے ساتھ دوسرے اورآئی ایم سی بی جی نائن فور10سکالرشپ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا
 جی پی اے کے لحاظ سے علی ٹرسٹ  6جی پی اے ساتھ پہلے ،اسلام آباد ماڈل سکول G-11/1کا جی پی اے4.54رہا اور ادارہ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ آسلام آباد ماڈل سکول G-6/1-3کا جی پی اے 4.52رہا یہ ادارہ تیسرے نمبر پر رہا
Pages: [1] 2 ... 10