Author Topic: وزیراعظم اعلیٰ تعلیم کی فیسوں پر عائد ٹیکس واپس لیں، والدین  (Read 373 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وزیراعظم اعلیٰ تعلیم کی فیسوں پر عائد ٹیکس واپس لیں، والدین
راولپنڈی : یونیورسٹیوں میں اعلٰی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ وطالبات کے والدین نے فیسوں پر عائد ٹیکس کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس کا نوٹس لیں کیونکہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست میں تو دیگر بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ہر بچے کو تعلیم کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے جیسا کہ دنیا کے بیشتر مہذب ممالک میں ہو بھی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہمارے ہاں میڈیکل اور انجینئرنگ سمیت اعلٰی تعلیم کیلئے سرکاری اداروں کی تعداد انتہائی قلیل ہونے کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ ملنے پر والدین مجبوراً اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں لاکھوں روپے فیس ادا کر کے یہ بنیادی ضرورت پوری کرتے ہیں ایسے میں ان فیسوں کی ادائیگی پر بھی ٹیکسوں کی وصولی وزیراعظم کے اپنے منشور اور وعدوں کی نفی ہے۔والدین نے وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیکر فیسوں پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کا حکم دیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں والدین اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو پڑھا نے پر مجبور ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ راولپنڈی 28 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"