Author Topic: حیدرآباد بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا  (Read 3199 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

حیدرآباد بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
   
حیدرآباد…تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے انٹر جنرل سائنس، پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے سال 2009 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔نتائج کے مطابق جنرل سائنس گروپ میں طلبہ میں پہلی پوزیشن ایجوکیٹر کالج کے ساگرکمار ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی اسکول کے مکرم علی اورایجوکیٹر کالج کے احمد وہاج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔

طالبات میں کاؤنٹی گرلز کالج کی منیرہ بوہرہ نے پہلی پوزیشن ، نزہت گرلز کالج کی ملہار نیہا اور انعم میمن نے دوسری اور لطیف نیازی ہائی اسکول کی ندا احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ میں سپریئر کالج کے محمد سعاد شیخ، محمد فیضان اور محمد نعیم میمن نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پری انجینئرنگ میں طالبات میں کالج آف ایکسیلنس کی نمرہ شہاب نے پہلی، کاؤنٹی گرلز کالج کی پارس عباسی نے دوسری اور کالج آف ایکسیلنٹ لطیف آباد کی نمرہ رحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل میں طلبہ میں پبلک اسکول کے محمد یاسر نے پہلی، رحیم پبلک اسکول بدین کے غلام حسن خواجہ نے دوسری اورزیبٹ کالج نوابشاہ کے عمیر مسعود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

طالبات میں حیات گرلز کالج کی یمنیٰ احمد قریشی نے پہلی، سپریئر کالج کی کنزہ اسلام نے دوسری اور کالج آف ایکسیلنس کی عنبرین قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلبا و طالبات کی کامیابی کا تناسب جنرل سائنس میں 51.78 فیصد، پری انجینئرنگ میں 53.23 فیصد اور پری میڈیکل میں 69.08 فیصد رہا۔
شکریہ جنگ