PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa => Topic started by: AKBAR on October 14, 2018, 12:44:00 PM

Title: گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بونی چترال میں’’زندگی ایک عظیم نعمت‘‘ کے موضوع پر سیمین
Post by: AKBAR on October 14, 2018, 12:44:00 PM

گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بونی  چترال  میں’’زندگی ایک عظیم نعمت‘‘ کے موضوع پر سیمینار
پشاور: چترال کے نوجوانوں میں خود کشی کا رجحان خاندانی نظام کی کمزوری، اسلامی تعلیمات سے دوری ، اقدار کو فراموش کرنے اور باہمی رابطوں کے فقدان کے باعث بڑھ رہا ہے۔
زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے علماء کرام، اساتذہ، والدین اور معاشرے کے دانشور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بونی   ضلع چترال  میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقرر ین نے کیا۔
کالج کی پرنسپل سیدہ نگہت پروین نے موضوع کی اہمیت اورماہر نفسیات شازیہ بی بی اور ناہیدہ نے صحت اور نفسیات کے باہمی تعلق پر تفصیل سے روشنی ڈالی‘
ڈسڑکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ نے کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ اسلام نے خود کشی کو حرام قرار دیا ہے۔
شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے والدین کی خدمت کو زندگی میں کامیابی کی کنجی قرار دیا اور کہا کہ کامیاب زندگی گزارنے والے کبھی مایوس نہیں ہوتے ‘
اس موقع پر سینئرالواعظ سید امیر شاہ‘محترمہ سلطانہ بی بی ‘سابق پرنسپل نوشابہ ‘ اسسٹنٹ کمشنر مستوج عنایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 14 اکتوبر : 2018 کو شائع ہوئی