ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس
ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ناظر حسین لطیف کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں شہید چیئرمین حسین علی یوسفی کی قومی اور تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی زندگی کو سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ قرار دیاگیا۔
اس موقع پر یہ کہاگیا کہ فیڈریشن ان کی تعلیمات کی ہر دور میں پیروی کرتی رہے گی انہوں نے ہزار گی معاشرے اور سیاست کے حوالے سے جو خواب دیکھے تھے ان کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے شب و روز جدوجہد جاری رہے گی
جنوری میںان کی تیرہویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ جس کے سلسلے میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹائون میں پروگرامز منعقد ہونگے۔ اجلاس میں مختلف شہروں میں موجود یونٹس کے تنظیمی دوروں کے ساتھ ساتھ مرکزی کمیٹی نے سال کے لئے مختلف پروگراموں کی منظوری دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ پروگرامز معاشرے میں شعور کے فروغ اور نوجوانوں کی معاشرتی اور سیاسی تربیت کے لئے مفید ثابت ہونگے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ناظر لطیف نے بیوٹمز سے گریجویٹ ہونے والے طلباو طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مثالی کامیابی کو حوصلہ افزاءقرار دیا ۔امید ظاہر کی کہ جدید علوم سے لیس نوجوان طبقہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اول دستے کا کردار ادا کرینگے ۔