Author Topic: نشتر میڈیکل یونیورسٹی طلبا کا دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ، دھرنا،روڈ بلاک کردیا  (Read 574 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نشتر میڈیکل یونیورسٹی طلبا کا دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ، دھرنا،روڈ بلاک کردیا
ملتان : نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا نے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا جبکہ ہسپتال کے باہر سڑک بلاک کر دی،مظاہرے میں ڈاکٹرز بھی شریک ہوئے، طلبا کا کہنا تھا کہ مطالبات سننے کے بجائے چیف وارڈن کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،
ہاسٹلز میں گندگی کے ڈھیر،میس کینٹین کی ابتر صورتحال، انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہاسٹلز اور سکیورٹی مسائل ہیں،ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز گروپ کے صدر ڈاکٹر زبیر صدیقی،ڈاکٹر سلمان لاشاری و دیگر نے کہاکہ وائس چانسلر اور چیف وارڈن مسائل حل کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں ،
ایک گھنٹے تک احتجاج جاری رہنے پر وائس چانسلر پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا مذاکرات کیلئے پہنچے اور انہیں یقین دہانی کروائی کے انکے تمام مطالبات حل کئے جائیں گے،طلبا نے وائس چانسلر کو واضح کیا کہ اگر آج 10 بجے تک چیف وارڈن کو تبدیل نہ کیا گیا
تو احتجاج جاری رہے گے۔دریں اثناطلبا نے چیف وراڈن ڈاکٹر خالد حسین قریشی کو گھر جانے سے روک دیا اور نعرے بازی کی،طلبا نے کہا کہ جب تک چیف وارڈن کو تبدیل نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا، اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور رات گئے تک مذاکرات ہوتے رہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ 01 مارچ 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"