PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Khyber-Pakhtoonkhwa => BISE Malakand Board => Topic started by: AKBAR on July 31, 2009, 06:27:46 PM

Title: مالاکنڈ بورڈ سے میٹرک کرنیوالے طلبا مائیگریشن سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ
Post by: AKBAR on July 31, 2009, 06:27:46 PM
مالاکنڈ بورڈ سے میٹرک کرنیوالے طلبا مائیگریشن سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ
   
پشاور…سرحد حکومت نے سوات اور مالاکنڈ بورڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کو مائیگریشن سرٹیفکیٹ سے عارضی طور پر مستثنیٰ قراردیا ہے۔ ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن صوبہ سرحد ثروت جہاں نے جیو نیوز کو گفتگو میں بتایا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے طلبا مائیگریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کالجوں میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں اسکولوں کے طلبا و طالبات سے امتحانی فیس سمیت کوئی بھی فیس نہیں لی جائے گی۔ ثروت جہاں کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہونے کے بعد مالاکنڈ اور سوات بورڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کو مائیگریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

شکریہ جنگ