PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Topic started by: AKBAR on July 07, 2022, 04:03:16 PM

Title: نذیر حسین یونیورسٹی کراچی کا کانووکیشن
Post by: AKBAR on July 07, 2022, 04:03:16 PM

نذیر حسین یونیورسٹی کراچی کا کانووکیشن
کراچی :نذیر حسین یونیورسٹی کا کانووکیشن گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 809 طلبا کو فارغ التحصیل ہونے پر ڈگریاں جاری کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نذیر حسین یونیورسٹی کے کانووکیشن میں 809 طلبا و طالبات میں ڈگریاں جاری کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ اور ایڈمنسٹرہٹر کراچی بیرٹر مرتضیٰ وہاب تھے
جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب کے انعقاد میں سید محمد شبر زیدی اور معروف سماجی سماجی شخصیت سردار یاسین ملک نے خصوصی کردار ادا کیا۔فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریوں کی تقسیم کا مشاہدہ کرنے کے لئے معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب میں 33 طلبا کو اپنے مضامین میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔الیکٹریکل انجینئرنگ کی طالبہ سدیمہ سہیل کو بہترین گریجویٹ کاگولڈ میڈل دیا گیا۔