Author Topic: خیبرپختونخوا میڈیکل کالجز میں سنٹرل ایڈمیشن پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ  (Read 468 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
خیبرپختونخوا میڈیکل کالجز میں سنٹرل ایڈمیشن پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ

پشاور: پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن یوتھ فورم پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی سنٹرل ایڈمیشن پالیسی سے خیبرپختونخوا کے بڑی تعداد میں طلبہ نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں سے محروم ہوجائیں گے لہذا اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے،
یہ مطالبہ یوتھ فورم کے چیئرمین ڈاکٹر حامد خان نے ایک بیان میں کیا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت میڈیکل کے طلبہ دوسرے صوبہ کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ پر داخلہ لے سکیں گے ،
پنجاب میں ایم ڈی کیٹ جب کہ خیبرپختونخوا میں ایٹا کے تحت ٹسٹ لیے جاتے ہیں اور دونوں کے نتائج مختلف ہوتے ہیں،
ڈاکٹر حامد نے بتایا کہ اگرپی ایم ڈی سی نے پالیسی پرنظرثانی نہ کی توپرائیویٹ میڈیکل کالجز میں صوبے کا کوئی بھی طالب علم داخلہ نہیں لے سکے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی