Author Topic: پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے امتحانات شروع  (Read 1211 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
لاہور،ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ، ڈپلومہ ان کامرس، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل کا پہلا سالانہ امتحان آج سے شروع ہو گا

لاہور: پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہورکے زیرانتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ، ڈپلومہ ان کامرس، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل کا پہلا سالانہ امتحان 2019آج 13جون سے شروع ہو گا۔ امتحان میں 178881طلبہ شرکت کریں گے، امتحان کے انعقاد کے لئی 326امتحانی مراکز بشمول اسلام آباد، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر قائم کئے گئے ہیں، طلبہ کی رولنمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ پہلے ہی متعلقہ تعلیمی اداروں میں بھیجی جا چکی ہے۔

امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لئے بورڈ افسران/ملازمین پر مشتمل ویجیلنس کمیٹیاںاور نگران سٹاف کے علاوہ 306امتحانی موبائل انسپکٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے جو امتحانی مراکز کے اچانک دورے کریں گے، امتحانی مراکز کے باہر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے اور دفعہ 144 کے نفاذ کے لئے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو مراسلہ جات بھیج دیئے گئے ہیں، طلبہ یا نگران عملہ کسی بھی پریشانی یا مسئلے کی صورت میں بورڈ کے امتحان کے لئے بنائے گئے شکایت سیل یا کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کریں۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر فقیر محمد کیفی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر منور حسین نے کہا ہے کہ امتحان میں نا جائز ذرائع استعمال کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وزیر صنعت و کامرس پنجاب میاں محمد اسلم اقبال کی ہدایات ہیںکہ کرپشن اور بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے۔ مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔
حوالہ: یہ خبر اے پی پی نیوز انجیسی کی جانب سے مورخہ بدھ 12 جون 2019 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"