Author Topic: ڈیرہ غازی خان بورڈ میٹرک کے نتائج  (Read 419 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ڈیرہ غازی خان بورڈ میٹرک کے نتائج
« on: October 18, 2021, 01:01:33 PM »

ڈیرہ غازی خان بورڈ میٹرک کے نتائج
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ڈیرہ غازی خان بورڈ کے 432 طلباء وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بناڈالا۔ لیہ پہلے نمبر ،مظفرگڑھ دوسرے ، ڈیرہ غازی خان تیسرے اور راجن پور چوتھے نمبر پر رہا۔  بورڈ میں 17 ہزار طلباء وطالبات کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا گیا۔

بورڈ میں 98 ہزار طلباء و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔  تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی چئیرپرسن کشور ناہید رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔ طلبا وطالبات نے الیکٹو مضامین میں سو فیصد نمبر حاصل کئے۔ جس کی وجہ سے بچوں کے سو فیصد نمبر آئے ہیں۔ طلبا و طالبات کیلئے نتائج ویب سائٹ پر دے دیئے گئے ہیں۔ بورڈ میں نتائج مرتب کرنے اور انتظامی امور پر 103 بورڈ ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔