Author Topic: ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کے نئے طلبہ کے اعزاز میں تقریب  (Read 1203 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کے نئے طلبہ کے اعزاز میں تقریب
پشاور : سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی، ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام یونیورسٹی میں داخل ہو نیوالے نئے طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس کے مہمان خصوصی پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف ریاض خان یوسف زئی تھے
جبکہ شوکت سواتی ،میاں وسیم خان اور جنید بخش کے علاوہ دیگر طلبہ رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ریاض خان یوسف زئی نے کہا
 کہ سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا مقصد سوات سے کئی سو کلو میٹر دور اپنے طلبہ کی جانب سے علاقے کی ثقافت اور روایات کو زندہ رکھنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سواتی طلبہ کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اوران کی حقوق کے حصول کیلئے وہ بھرپور کوشش کریں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور پشاور میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی