PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: AKBAR on October 18, 2021, 12:38:18 PM

Title: لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج کے طلبا اور والدین کا احتجاج
Post by: AKBAR on October 18, 2021, 12:38:18 PM

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج کے طلبا اور والدین کا احتجاج
انٹر میڈیٹ نتائج کے خلاف طلبا کا والدین کے ہمراہ لبرٹی چوک پر احتجاج ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بورڈ کی چیکنگ کا طریقہ کار غلط ہے، میٹرک میں 90 فیصد نمبر لینے والوں کے 38 فیصدنمبر آئے،نتائج کی دوبارہ چیکنگ کی جائے۔

 تفصیلات کے مطابق لبرٹی چوک میں انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو لاہور بورڈ کے رزلٹ کے خلاف طلبا اور انکے والدین نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی نتائج درست نہیں ہیں ۔ میٹرک میں 90 فیصد لینے والے طلبا کے 38 فیصد نمبر آئے ۔

والدین کا کہنا تھا کہ کورونا پالیسی کا بہانہ بنا کر بچوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے ، کتنے ہی بچوں نے رزلٹ کی وجہ سے خودکشی کر لی ہے۔ طلبا کا کہنا تھا ہمارا مستقبل داؤ پر لگا ہے ۔ یونیورسٹی میں میٹرک اور انٹری ٹیسٹ کی بنا پر داخلہ لیا تھا اور 80 فیصد سے ٹیسٹ پاس کیا تھا، اب اس رزلٹ کے بعد ہمیں یونیورسٹی سے نکالا جا رہا ہے