رشوت سے پاک پاکستان ،نجی اسکولوں و کالجوں میں تقریری مقابلوں کا فیصلہ
کراچی : اس حوالے سے سندھ بھر کے نجی اسکولز و کالجز کو ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کے مطابق کراچی، میرپورخاص، حیدرآباد ،شہید بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے 12 ہزار 400 سے نجی اسکولوں و کالجوں میں مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کے مطابق رشوت سے پاک معاشرہ، ایک ترقی یافتہ معاشرے کے عنوان سے تقریری و تحریری مقابلہ 20 نومبر کو ہوگا۔ نیب کی ہدایات پر نجی اسکولوں و کالجوں میں کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان پر آگاہی فراہم کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی