Author Topic: Sargodha University Decided to close the sub campus  (Read 1472 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Sargodha University Decided to close the sub campus
« on: December 29, 2018, 02:59:40 PM »
Sargodha University Decided to close the sub campus
Sargodha University decided to close the sub campus Lahore, Faisalabad, Mandi Bahauddin, Gujranwala


سرگودھا یونیورسٹی:لاہور، فیصل آباد، منڈی بہائو الدین، گوجرانوالہ کیمپس بند کرنے کا فیصلہ

سرگودھا : سرگودھا یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ نے پرائیویٹ سب کیمپسز کے طلبہ کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعدد کیمپسز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لائلپور سب کیمپس فیصل آباد، ویمن سب کیمپس فیصل آباد اور لاہور، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ کیمپسز کے خاتمہ کا فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی صدارت میں ہونے والی رواں سال کی چوتھی سینڈیکیٹ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔
یہ فیصلہ کیمپس کولیبوریشن پرویژن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے
این او سی کی منسوخی کے بعد کیا گیا۔
سینڈیکیٹ کو بتایا گیا کہ لاہور اور منڈی بہاؤالدین کی انتظامیہ نیب کے زیرِ حراست ہے جبکہ دیگر تین کیمپسز لائلپور سب کیمپس فیصل آباد، ویمن سب کیمپس فیصل آباد اور سب کیمپس گوجرانوالہ نے پارٹنر شپ معاہدہ کی شق 30کے تحت کیمپس ختم کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔
سینڈیکیٹ نے متذکرہ تینوں کیمپسز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ سینڈیکیٹ نے ان کیمپسز کی طرف سے دی گئی درخواست جس میں کیمپسز کو کالجز میں تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی تھی، کو یکسر مسترد کر دیا
اور یہ ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق الحاق کے لیے نئی درخواستیں جمع کرائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت لاہور ایڈیشن میں مورخہ پندرہ دسمبر 2018 کو شائع ہوئی