Author Topic: جامعہ کراچی اورSWVLکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط  (Read 522 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی اورSWVLکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی : جامعہ کراچی اور SWVL کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ ایس ڈبلیو وی ایل کی طرف سے اسسٹنٹ جنرل منیجرحیدر رضا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ اس مفاہمت کے تحت ایس ڈبلیو وی ایل کی جانب سے جامعہ کراچی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کے لئے سالانہ ایک ملین روپے دیے جائیں گے۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلبا وطالبات اورغیر تدریسی عملے کو رعایتی کرایہ کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایس ڈبلیو وی ایل ایک ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ سروس ہے جو طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے مخصوص روٹس کا رعایتی کرایہ وصول کرے گی۔ علاوہ ازیں اساتذہ، طلبا و طالبات اور غیر تدریسی عملہ اپنی ضرورت کے تحت ایس ڈبلیو وی ایل کو مزید روٹس بھی تجویز کر سکتے ہیں۔ ایس ڈبلیو وی ایل اسٹوڈنٹس سوسائٹیز اور فیکلٹی کے لئے مختلف موضوعات پر ورکشاپس اور لیکچر کا اہتمام کرے گی جس میں معروف شخصیات اساتذہ اور طلباوطالبات کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گی۔ جلسہ تقسیم اسناداورداخلہ ٹیسٹ کے مواقع پر طلباوطالبات اور ان کے والدین کو رعایتی کرایہ کے عوض سفری سہولیات فراہم کی جائے گی۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 12 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"