Author Topic: مہران یونیورسٹی کی گرانٹ میں کٹوتی کے حوالے سے بات کی جائیگی چانسلر ڈاکٹر عشرت  (Read 2184 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
مہران یونیورسٹی کی گرانٹ میں کٹوتی کے حوالے سے بات کی جائیگی چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) گورنر سندھ اور سندھ کی تمام یونیورسٹیز کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی کی گرانٹ میں کٹوتی کے حوالے سے وہ صدر پاکستان اور متعلقہ اداروں سے بات کریں گے‘ وہ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا دورہ کررہے تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے داخلی دروازے / سیکورٹی گیٹ کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے انرولمنٹ میں اضافہ کرنے اور طلباء و طالبات کو جدید اعلیٰ تعلیم فراہم کیے جانے کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت نے انہیں یونیورسٹی کی یادگار پیش کی اور آفتاب احمد لودھی کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔ رجسٹرار پروفیسر محمد اسلم عقیلی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ مہران یونیورسٹی نے اپنی ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے پری ایڈمشن ٹیسٹ کمیٹی کے زیر اہتمام شفاف طریقے سے پری ایڈمشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں