Author Topic: پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ کی کمی یا سروس متاثر ہونے کا سامنا  (Read 429 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
In Pakistani internet users face slow internet speed

پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ کی کمی یا سروس متاثر ہونے کا سامنا
 انٹرنیشنل سب میرین میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوگئی ہے، جس کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تصدیق کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بحر ہند کے ایک مقام پر بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔
پی ٹی اے نے سب میرین کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پاکستانی صارفین کو بھی انٹرنیٹ اسپیڈ کی کمی یا سروس متاثر ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سسٹم میں اضافی بینڈ وتھ کو شامل کیا گیا ہے‘۔
پی ٹی اے کے مطابق بینڈ وتھ سسٹم میں شامل کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ سروس کو جلد از جلد مکمل بحال کیا جائے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے مطلع کیا جا ئے گا۔