PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Pakhtoon Student => Topic started by: sb on March 01, 2009, 08:23:34 AM

Title: پختونخواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میرپورخاص کا ہنگامی اجلاس.سید عابد شاہ ضلعی صدر کی
Post by: sb on March 01, 2009, 08:23:34 AM

پختونخواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میرپورخاص کا ہنگامی اجلاس.سید عابد شاہ ضلعی صدر کی زیرصدارت میں ہوا

 پختونخواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع میرپورخاص کا ہنگامی اجلاس  ضلعی صدر سید عابد شاہ کے زیرصدارت میں ہوا۔
 جس میں ضلعی وسٹی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیدعابد شاہ نے کہاکہ ملک ایک نازک دورسے گزررہاہے۔ اس موقع پر ہم سب نے یکجہتی کا مظاہرہ کرناہے۔ اجلاس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی ضلع میرپورخاص کے صدرعبدالستارخان‘ سینئرنائب صدر رضا پٹھان اور پختون ایکشن کمیٹی میرپورخاص کے صدر حاجی سیدظاہرحسین شاہ نے کنری شہرمیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہیدہونے والے ہارون خان کے گھرپران کے بھائیوں فاروق خان اوررفیق خان سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
 
      شکریہ جنگ