Supreme Court restrains cantonment board from sealing schools
سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کو اسکولوں کو سیل کرنے سے روک دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کنٹونمنٹ کے علاقوں سے نجی اسکولز کی بے دخلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولوں کو سیل کرنے سے روک دیا۔
کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
عدالتِ عظمیٰ نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کر لیا۔
کنٹونمنٹ علاقوں میں 30 ہزار پرائیویٹ اسکولز بند
نجی اسکولز کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کینٹ بورڈز میں 8 ہزار 300 نجی اسکول اور 37 لاکھ بچے زیرِ تعلیم ہیں، اسکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، بچے کہاں جائیں گے؟ سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔
والدین کے وکیل حامد خان نے کہا کہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر اسکول بنانے کا تھا، ایک سول کیس میں مؤقف سنے بغیر سخت حکم جاری کیا گیا۔
عدالتِ عظمیٰ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔