Author Topic: زرعی یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز ،6500طلبہ شریک ہوئے  (Read 308 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زرعی یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز ،6500طلبہ شریک ہوئے
فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے گھروں میں موجود طلبہ کی سہولت کیلئے 24مارچ سے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیاگیا ہے جس میں طلباو طالبات بڑی تعداد میں رجسٹرہورہے ہیں۔ یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسورس سنٹر و ڈیٹا بینک کی جانب سے مرتب کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق پہلے دن 6500طلبہ لاگ اِن ہوئے اور 350ٹیچرز کی طرف سے 2818کورس فائلیں اور اسائن منٹس اَپ لوڈ کی گئیں۔ ایل ایم ایس سسٹم پر اَپ لوڈ ہونے والے کورسز سے 1لاکھ پانچ ہزار مرتبہ رسائی ہوئی جبکہ آن لائن ا ٹینڈنٹس مینجمنٹ سسٹم میں 109ٹیچرز نے لاگ اِن ہوکر 720کورس فائلیں اپ لوڈ کیں جن میں سے 372کورسز سے طلبہ نے رسائی لی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے طلبہ کی آن لائن کلاسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانیوالے اپنے ویڈیو پیغام میں طلبہ،انتظامی و تدریسی و سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی جانیوالی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمدیقینی بنانے ہوئے اپنے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا،ایل ایم ایس،سکائپ، یو ٹیوب اور دوسرے ذرائع کی موجودگی میں کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کو ان کے تدریسی عمل میں ہرگزرکاوٹ نہیں بننا چاہئے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن مورخہ  26 مارچ 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"