Author Topic: قائد اعظم یونیورسٹی ، سحری و افطاری کی مفت فراہمی کے انتظامات مکمل  (Read 818 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

قائد اعظم یونیورسٹی ، سحری و افطاری کی مفت فراہمی کے انتظامات مکمل
اسلام آباد : قائد اعظم یونیورسٹی ایلو منائی ایسو سی ایشن نے یونیورسٹی میں مقیم تمام سکیورٹی گارڈز، ملکی و غیر ملکی طلبہ کو روزانہ کی بنیاد پر رمضان المبارک میں سحری و افطاری کی مفت فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے ، رمضان دستر خوان میں افطار، راشن اور سحری کو ہوم ڈلیوری میں تبدیل کر دیا گیا ہے ، رمضان دسترخوان بیک وقت یونیورسٹی سمیت جنوبی پنجاب اور دیگر شہروں میں یکم رمضان سے شروع ہوگا،
 ایلو منائی ایسو سی ایشن کے سیکرٹری مرتضیٰ نور نے روز نامہ دنیا کو بتایا کہ مہم کے تحت ہر شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 300 فیملیز کو مختص کیا گیا ہے ، یونیورسٹی والے دسترخوان سے کھانا پکا کر ہاسٹلز میں موجود غیرملکی طلبہ، یونیورسٹی گارڈز،ضرورت مند ملازمین فیملیز، بری امام کے ٹراس جینڈرز اور یونیورسٹی کے آس پاس کی بستیوں، بھارہ کہو کے قرب و جوار، آتے جاتے مسافروں میں تقسیم کیا جائے گا،
پانچویں روزے کے بعد سلیکٹ کردہ فیملیز کو راشن کی فراہمی بھی شروع ہوجائے گی، اس کے علاوہ دسترخوان کو میاں چنوں، جنوبی پنجاب، مظفرآباد میں بھی شروع کیا جائے گا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن مورخہ 14اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"