Author Topic: چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن اسکالرشپ پروگرام پہلے بیچ کی ایم ایس مکمل  (Read 411 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن اسکالرشپ پروگرام پہلے بیچ کی ایم ایس مکمل

اسلام آباد :چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) اسکالرشپ پروگرام کے تحت ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ کے پہلے بیچ نے ایم ایس مکمل کر لیاہے،چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) اسکالرشپ پروگرام کے تحت ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ کے پاکستانی طلباء کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب کالج آف ٹرانسپورٹیشن ، ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی ، چین میں منعقد ہوئی ،ایچ ای سی اور سی آر بی سی نے 2017میں پاکستانی طلباء کے لیے ماسٹرز میں تعلیم کے اس پروگرام کے لیے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے تھے ۔ دس پاکستانی طلباء کی گریجویشن تقریب میں ڈپٹی جنرل منیجر ، سی آر بی سی ، یے چینگ یین ، وائس پرنسپل ، ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی، رین لیجیان اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب میں طلباء کو گریجویٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ یادگاری شیلڈ بھی دی گئی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 19 جولائی 2019 کو شائع ہوئی