Author Topic: پنجاب یونیورسٹی کی تقریب میں بجلی کی آنکھ مچولی  (Read 1167 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب یونیورسٹی کی تقریب میں بجلی کی آنکھ مچولی

  لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی موجودگی میں پنجاب یونی ورسٹی میں بی اے/بی ایس سی کے نتائج کے اعلان کیلئے منعقدہ تقریب میں تین مرتبہ بجلی آتی جاتی رہی۔بی اے/بی ایس سی کے سالانہ نتائج کی تقریب پنجاب یونی ورسٹی نیوکیمپس کے فیصل آڈیٹوریم میں جاری تھی کہ تقسیم انعامات کے وقت اچانگ بجلی چلی گئی جس سے منتظمین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سکیورٹی عملہ نے تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ شہبازشریف کو گھیرے میں لے لیا ،تاکہ اندھیرے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آجائے۔ تھوڑی دیر بعد کچھ دیر کے لئے بجلی آئی لیکن وہ بھی زیادہ وقت تک برقرار نہ رہ سکی۔ بجلی کی یہ آنکھ مچولی10منٹ تک جاری رہی،اس دوران تین مرتبہ بجلی گئی۔تاہم بجلی کی بحالی کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب مکمل کی گئی۔ 

شکریہ جنگ