Author Topic: Mمراكش یا مراكو  (Read 1862 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Mمراكش یا مراكو
« on: December 09, 2007, 09:06:20 PM »
مراكش یا مراكو

 مراكش یا مراكو كا دارالحكومت رباط ہے۔ یہاں كی زبان عربی اور فرانسیسی ہے۔ یہاں كی

كرنسی مراكشی درہم ہے۔ زیادہ كرنسی لانے والے كو ڈكلئیر كرنا پڑتا ہے۔

یہاں كے مشہور شہر ، رباط فیض، كاسلابلانكا ہے۔ یہ شمالی مغربی افریقہ میں واقع ہے۔

مراكش كے شمال میں بحیرہ روم مشرق میں الجزائر جنوب میں ہسپانوی صحرا اور مغرب

میں اوقیانوس ہے۔ یہاں كا شرح خواندگی تقریباً ٨٢ فی صد ہے۔ یہاں كھجور ، سبزیاں ، پھل

، زیتون، انگوراور گند م وسیع پیمانے پر كاشت كی جاتی ہے۔ یہاں كی زمین نباتاتی دولت

سے مالامال ہے۔ زنك، تانبا، كوبالٹ،فلوائیٹ ، تیل، لیڈ آئرن پایا جاتاہے۔

یہ اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور اسلامك كانفرس كا ممبر ہے ایك مسلمان ملك ہے۔ یہاں كا

موسم قدرے گرم رہتا ہے۔ اگر آپ شہریت حاصل كرنا چاہیں تو ضروری ہے كہ آپ مقامی

عورت سے شادی كریں ۔ شادی كرنے سے پہلے ضروری ہے كہ آ پ اپنا مذہب اسلام میں

تبدیل كریں۔ ورنہ شہریت كی درخواست منظور نہیں كی جاتی۔ شہریت حاصل كرنے كے

لیے ضروری ہے كہ آپ كی عمر ٥٢ سال سے كم نہ ہو۔ شادی كا ثبوت عدالت میں یا متعلقہ

اتھارٹی كو پیش كرنا پڑتا ہے۔ شہریت كی درخواست جلد نبٹا دی جاتی ہے۔

وہ لوگ جن ویزا كی ضرورت نہیں ہے۔

سفارتی عملہ كے افراد

شپ میں كام كرنے والے۔

مراكو كے رہنے والے۔

برطانوی شہری اور ان كی كالونیز كے شہری۔

الجیریا، انڈورا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا، بحرین، برازیل، كینیڈا ، چلی ، كانگو، ڈنمارك،

فن لینڈ ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ ، انڈونیشا، آئر لینڈ، اٹلی، جاپان، كویت، لیبیریا،

لیبیا، مالی، مالٹا، میكسیكو، مناكو، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان ، قطر، فلپائن، رومانیہ،

سعودی عرب، سینگال ، سویڈن، تركی، عرب امارت ، امریكہ، یوگوسلاویہ ﴿زیادہ سے زیادہ

٣ سے ٦ ماہ تك﴾

جن ملكوں كے لوگوں كو اجازت نہیں

اسرائیل، ایران، جنوبی افریقہ۔