Author Topic: لاہور میں درخت کے بغیر گھر کے نقشہ کی منظوری پر پابندی عائد  (Read 514 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاہور میں درخت کے بغیر گھر کے نقشہ کی منظوری  پر پابندی عائد

لاہور:  کمشنر آصف بلال نے بلڈنگ بائی لاز پر اجلاس میں کہا کہ 5 تا 10 مرلہ کے گھر میں بھی درخت لگانا لازمی ہے، اب گرین ایریا کے بغیر نقشہ منظور نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہور وایڈمنسٹریٹر آصف بلال لودھی کے زیر صدارت شہر میں عمارتوں کے بائی لاز بارے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے درخت لگائے بغیر گھر کے نقشہ کی منظوری پر پابندی عائد کر دی۔
اجلاس میں ایم او پلاننگ رانا نوید اختر نے بریفنگ کے دوران کمشنر کو بلڈنگ بائی لاز اور نقشوں کے تکنیکی امور بارے تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ سے 10 مرلہ کے گھر کے نقشہ کی منظوری زونز جبکہ ایک کنال کے گھر کے نقشوں کی منظوری چیف آفیسر سے لی جاتی ہے۔ ایک کنال سے بڑے گھر کی منظوری ایڈمنسٹریٹر سے مشروط ہے۔
ایچ ایل ڈی سی سے منظور نقشوں کی باقاعدہ منظوری بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں 8 نقشہ جات زیر بحث لائے گئے جس میں ایڈمنسٹریٹر نے 7 کی منظوری دے دی جس میں 2 کمرشل عمارتیں، 2 انڈسٹریل بلڈنگز اور 3 فارم ہاؤسز شامل ہیں جبکہ 1 انڈسٹریل بلڈنگ کا نقشہ مسترد کر دیا گیا۔
کمشنر نے افسروں کو بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ اب نقشہ گرین ایریا کے بغیر منظور نہیں کیا جائے گا۔ پانچ تا دس مرلہ کے گھر میں بھی درخت لگانا لازمی ہے۔ کمشنرکا مزید کہنا تھا مخدوش عمارتوں کو نوٹس کے علاوہ فوری ریسکیو کیا جائے۔
حوالہ : یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 25 جولائی 2019 کو شائع ہوئی