Author Topic: پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن سابق ضلعی صدر سابق وفاقی وزیر آیت اللّٰہ درانی کا انتقال  (Read 1807 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Former District President of People's Students Federation, former Federal Minister Dr Ayatullah Durrani has passed away.
پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن سابق ضلعی صدر سابق وفاقی وزیر آیت اللّٰہ درانی انتقال کرگئے
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللّٰہ درانی مختصر علالت کے بعد کوئٹہ میں انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر آیت اللّٰہ درانی گزشتہ چند روز سے فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھے۔
ڈی ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق ڈاکٹر آیت اللّٰہ درانی گزشتہ چند روز سے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
انہیں پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث اسپتال میں داخل کیا تھا، ان کا علاج جاری تھا تاہم گزشتہ روز ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں شفٹ کردیا۔
ڈاکٹر آیت اللّٰہ درانی دوران علاج آج شام انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر آیت اللّٰہ درانی کا تعلق بلوچستان کےضلع مستونگ کے علاقے پڈنگ آباد سے تھا، وہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر 2008 میں قلات مستونگ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وزارت اعظمیٰ کے دور میں وزیر مملکت برائے صنعت اور پیداوار رہے۔

ڈاکٹر آیت اللّٰہ درانی کا شمار بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نمایاں رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع قلات کے صدر بھی رہے۔

05 جولائی ، 2020