Author Topic: جی سی یونیورسٹی میں موسیقی سنٹرقائم  (Read 443 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جی سی یونیورسٹی میں موسیقی سنٹرقائم
لاہور:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے یونیورسٹی کے بخاری آڈیٹوریم میں مرحوم میوزک ٹیچر کی تصویر لگانے کے ساتھ طارق سلمان خان فارانی سنٹر برائے موسیقی بھی قائم کر دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے نامور کلاسیکی گلوکار استاد حامد علی خان کے ہمراہ میوزک سنٹر کا افتتاح کیا۔طارق سلمان خان فارانی صاحب کی جی سی یو میں میوزک کے فروغ کیلئے 50 سالہ خدمات کے اطراف میں سنٹر کو انکے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
 موسیقار گلوکار جواد احمد اور پروفیسر فارانی کے اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے بعد جی سی یو نذیر احمد احمد میوزک سوسائٹی کے زیر اہتمام مرحوم طارق فارانی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
 اس موقع پر استاد حامد علی خان نے کہا کہ پروفیسر فارانی نے جی سی یو کو پاکستان میں موسیقی کا سب سے بڑا درس گاہ بنایا کیونکہ اس سے شفقت امانت علی ، علی ظفر ، وارث بیگ ، جواد احمد جیسے موسیقار پیدا ہوئے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دو بیٹوں نے پروفیسر فارانی سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ۔ استاد حامد علی خان نے کہا کی انہوں نے بھی پروفیسر فارانی کی کمپوزیشن گائیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب طارق فارانی حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کے مستحق ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے ‘خواجہ خورشید انور میڈل’ اور ‘طارق سلمان خان فارانی تمغہ’ کے اجراء کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم واقعی اس عظیم انسان کو ایک خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو اس عظیم درسگاہ کی ترقی کیلئےوقف کرنا ہو گا۔