PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 13, 2020, 02:26:53 PM

Title: گورنمنٹ کالج ، یو ای ٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
Post by: sb on December 13, 2020, 02:26:53 PM

گورنمنٹ کالج ، یو ای ٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
 لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالو جی کے مابین تحقیق میں تعاون کے حوالے سے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی اوریو ای ٹی کے وائس چانسلر سید منصور سرورنے معاہدے پر دستخط کئے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ معا ہدے کا مقصددونو ں جامعات کے مابین تحقیق میں تعاون کے فروغ اور مشترکہ کانفرنسزکا انعقادہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو میں طلبا سوسائٹیز سسٹم کا نفاذ ہے جو طلبا کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کا کہنا تھا کہ تحقیق کو فروغ دینے کیلئے دونو ں جامعا ت مل کر کام کرینگی۔ مفاہمتی یادداشت سے دونوں جامعات کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی