Author Topic: شام کی ڈگری کلاسز کی فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ  (Read 235 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

شام کی ڈگری کلاسز کی فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ
 سمسٹر کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارشات اور سرکاری کالجوں میں ایوننگ میں ڈگری پروگرام کیلئے لئے پالیسی دستاویز تیارکر لی گئیں

ملتان:سرکاری کالجز میں شام کی ڈگری کلاسز کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ ، سمسٹر کی فیس 15ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارشات تیار کرلی گئیں صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں ایوننگ میں ڈگری پروگرام کے لئے پالیسی دستاویز تیار کرلی گئیں جس کے مطابق گریجوایشن کی سطح پر ایوننگ ڈگریوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بی ایس آنرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری ایوننگ پروگرام کے لئے ایک سمسٹر کی فیس 15000 ہزار روپے مقرر ہو گی۔ ایوننگ پروگرام میں پڑھانے والے اساتذہ کو فی کلاس 500روپے معاوضہ دیا جائے گا۔پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے فی کلاس 800 روپے معاوضہ مقرر ہوگا۔ ایوننگ پروگرام شروع کرنے پر پرنسپل اور وائس پرنسپل کو 25000 روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔ ایوننگ پروگرام سے سپریڈنٹ کو 10 ہزار، ہیڈ کلرک کو 8 ہزار مقرر ہوگا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے فیسوں کی نئی پالیسی دستاویز محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کر دی ہے محکمہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حتمی منظوری حاصل کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"