Author Topic: Pakistan News in Urdu  (Read 1070 times)

Offline saima naaz

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 12
  • My Points +0/-0
Pakistan News in Urdu
« on: February 02, 2018, 04:51:42 PM »
Pakistan News in Urdu
جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا، کچھ ججوں نے آمر کا ساتھ دیا، نواز شریف
کراچی: جمعہ 02 فروری 2018: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت پر جب بھی شب خوں مارا گیا تو عدلیہ کے ایک حصے نے آمروں کا ساتھ دیا، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کوئی بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکا، جمہوریت کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھ دیا گیا، آج بھی ملک میں جمہوریت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 70 برس سے سیاسی آسمان صاف نہیں ہوا، سیاستدانوں کو پھانسی چڑھا دیا گیا لیکن کسی ڈکٹیٹر کو کچھ نہیں کہا گیا، جمہوریت پر جب بھی یلغار ہوئی تو عدلیہ کے ایک حصے نے آمروں کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت نے پاکستان میں جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، 1999 میں جب ہماری حکومت کا خاتمہ کر دیا گیا تو ایک محترم جج نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اچھا کیا گیا اور اس کے بعد پرویز مشرف کو مکمل اختیار دیا گیا کہ وہ آئندہ برسوں تک پاکستان سے جیسا چاہیں سلوک کرتے رہیں۔