Author Topic: قدرتی وسائل كی اہمیت  (Read 1007 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
قدرتی وسائل كی اہمیت
« on: August 30, 2009, 04:19:19 PM »
قدرتی وسائل كی اہمیت

قدرتی وسائل كسی بھی ملك كی ترقی اور خوشحالی كے لیے بہت اہمیت ركھتے ہیں۔ ضرورت اس بات كی ہے كہ ان وسائل سے مكمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے تاكہ ملكی معیشت ترقی كے راستے پر گامزن ہو سكے۔ كسی ملك اور قوم كی ترقی كا دار و مدار اس امر پر ہے كہ وہاں كے لوگ ملكی وسائل سے كس حد تك فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

پاكستان كی آبادی میں بڑی تیزی كے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات بہت اہم ہے كہ لوگ محنت اور خلوص نیت كے ساتھ ملكی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں دنیا كی بعض اقوام نے اپنی محنت سے ملك كو دنیا كے ترقی یافتہ ممالك كی صف میں لا كھڑا كیا۔ ہمیں چاہیے كہ ملكی ترقی اور خوشحالی كے لیے پاكستان كے قدرتی وسائل اور انسانی وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاكہ پاكستان كا ہر شعبہ زندگی ملكی معیشت میں اہم كردار ادا كر سكے۔