PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => NMC Multan => Topic started by: sb on December 13, 2019, 12:43:26 PM

Title: گورنمنٹ پرائمری سیکنڈری سکول نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان طلبا میں یونیفارم تقسیم
Post by: sb on December 13, 2019, 12:43:26 PM
گورنمنٹ پرائمری سیکنڈری سکول نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان طلبا میں یونیفارم تقسیم

ملتان:گورنمنٹ پرائمری سیکنڈری سکول نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر مدنی ہیلتھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن(مہک )کے تحت ذہین و باصلاحیت بچوں کو انعامات دینے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد عقیل نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر اکمل مدنی تھے ۔اس موقع پر بچوں نے مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ماسٹر عابد، عبداللہ اور شکیل یونس نے سکول کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ڈاکٹر اکمل مدنی نے اساتذہ کی محنت خلوص اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پربچوں میں موسم کی مناسبت سے یونیفارم تقسیم کی گئیں۔
حو الہ: یہ خبر روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن مورخہ 13 دسمبر 2019ء کو شائع ہوئی