Author Topic: 11 اپریل کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا  (Read 303 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

11 اپریل کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
لاہور:06 اپریل: کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے  11 اپریل کے بعد کھول دیئے جائیں یا نہیں؟ فیصلہ آج این سی او سی کے تحت صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر( این سی او سی)  کے تحت صوبائی وزرائے  تعلیم کانفرنس شروع ہوگئی، کانفرنس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کررہے ہیں،کانفرنس میں محکمہ صحت کی جانب  سے  کورونا وائرس کے پیش نظر  تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز دی گئی، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز کی مخالفت کردی۔

پاک جنوبی افریقہ سیریز، فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا
ذرائع کےمطابق کانفرنس میں عید کی چھٹیوں کے بعد امتحانات لینے پر اتفاق رائے ہوا۔

 محکمہ صحت اسلام آباد  کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی اور کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے، اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد چل بسے،4 ہزار 323 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.96 فی صد ہوگئی۔

میٹرو بس، اورنج ٹرین سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایک کرائے کا فیصلہ
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 14 ہزار 821  افراد جاں بحق ہوگئے، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 450 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 960 ہوگئی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ لاہور:06 اپریل 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"