Author Topic: پنجاب کے تمام کالجوں بند کرنے کے احکامات  (Read 509 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Orders to close all colleges in Punjab

پنجاب کے تمام کالجوں بند کرنے کے احکامات
پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو بند کرنے کے احکامات جاری،
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عید الفطر تک کالجوں کی بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو عید الفطر تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں
اس ضمن میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کل سے صوبے بھر کے کالجز بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجوں کی بندش کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی سفارشات پر کالجوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ ہائرایجوکیشن نے کورونا وبا کے پیش نظر لاہور سمیت پچیس اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیاتھا،
کورونا وبامیں خطرناک حد تک اضافے کے باعث نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی ہدایات پر محکمہ ہائرایجوکیشن نے سرکاری اورپرائیویٹ کالجز کو بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز اگلی ہدایات تک بند رکھے جائیں گے۔

تعلیمی اداروں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے پہلے سےجاری ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔