Author Topic: چھوٹی دیہی صنعتیں  (Read 4014 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
چھوٹی دیہی صنعتیں
« on: December 04, 2007, 07:14:49 PM »
چھوٹی دیہی صنعتیں قائم كرتے وقت جن باتوں كو پیش نظر بہت ضروری ہے وہ

درج ذیل ہیں :

١۔   صنعت خواہ چھوٹی ہو یا بڑی موجودہ دور میںاسے كامیابی سے

تبھی چلایا جاسكتا لے جب صنعت كا انتظام جدید كاروباری اصولوں پر كیا گیا ہو

۔یعنی كوئی صنعت بھی مناسب انتظامی اور فنی تربیت كے بغیر چلانا ممكن

نہیں ۔خاص طور چھوٹی صنعتیں چلانے كے صنعت قائم كرنے والے كو خود كو فنی

اور انتظامی تربیت حاصل كرنا ضروری ہے كیونكہ اس كے مالی وسائل محدود

ہوں گے اور وہ اس پوزیشن میں نہیں ہوگا كہ پیشہ ور ناظم یا كسی فنی ماہر

كی خدمات حاصل كرے ۔اس لیے اسے ناظم اور فنی ماہر كی حیثیت سے خود

كام كرنا ہوگا ۔لہذا اگر اس نے متعلقہ شعبے میں كوئی مخصوص كورس نہ بھی

كیا ہو تو كم از كم اتنا ضروری ہے كہ اس نے جو صنعت قائم كرنی ہو اس كی

تھوڑی بہت عملی تربیت حاصل كی ہو یا اس كے بارے میں مناسب مطالعہ كیا

ہو۔

٢۔   چھوٹی دیہی صنعتیں قائم كرتے وقت دوسری بات جو پیش نظر

ہونی چاہیے وہ یہ ہے كہ ایسی صنعت قائم كی جائے جس كا خام مال مقامی

طور پر دستیاب ہو ۔اگر یہ ممكن نہ ہو تو ایسی صنعت قائم كی جائے جس كے

تیار مال كی كھپت مقامی طور پر ہوسكتی ہے ۔

٣۔   دیہی علاقوں میں زرعی خام مال سے متعلق صنعتیں قائم كرتے

وقت یہ بات پیش نظر ہونی چاہیئے كہ اسی زرعی پیداوار كے متعلق كارخانہ یا

فیكٹری قائم كی جائے جو اس علاقے میں كثرت سے پیدا ہوتی ہو۔ مثلا اگر آپ

مونگ پھلی كا تیل نكالنے كا كارخانہ قائم كرنا چاہتے ہیں تو ضلع اٹك كے دیہی

علاقوں میں یہ كارخانہ گوجرانوالہ یا لاہور كی نسبت زیادہ كامیاب رہے گا

۔اسی طرح اگر آپ سنگترے یا مالٹے كا رس نكالنے كا كارخانہ لگانا چاہتے ہیں

۔اس كے لیے سرگودھا كا كوئی دیہی علاقہ زیادہ مناسب ہوگا كیونكہ وہاں

سنگترے اور مالٹے كی پیداوار بكثرت ہوتی ہے۔

٤۔   دیہی علاقے میں كوئی چھوٹی فیكٹری یا كارخانہ قائم كرتے وقت یہ

بات بھی ذہن میں ركھیں كہ وہاں بجلی كی ترسیل آسان ہواور معقول ذرائع

آمدورفت بھی موجود ہو ں یہ چند بنیادی باتیں تھیں جو چھوٹی دیہی صنعتیں

قائم كرتے وقت پیش نظر ركھنی چاہییں ۔اب ہم كچھ چھوٹی دیہی صنعتوں كے

بارے میں معلومات دے رہے ہیں چونكہ تفصیلات میں جانے كی گنجائش نہیں

ہیلہذا صرف بنیادی معلومات ہی دی جارہی ہیں ،جن سے رہنمائی حاصل كركے

آپ مكمل معلومات حاصل كرسكتے ہیں ۔