Author Topic: کوئٹہ میں ڈگری کالج کے پروفیسر کا قتل پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے تین رو  (Read 1508 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

کوئٹہ میں ڈگری کالج کے پروفیسر کا قتل پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ اورآج تمام کالج بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈگری کالج کے پروفیسر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ اور آج صوبہ بھر کے کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر رہنے والے ڈگری کالج کوئٹہ کے شعبہ کیمیا کے ہیڈ پروفیسر غلام سرور آرائیں چہل قدمی کے لئے نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پروفیسر سرور کے دل اور جسم میں تین گولیاں لگیں۔پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور آج کالجز میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پروفیسر سرور کی میت آج ان کے آبائی علاقے رحیم یار خان روانہ کی جائے گی۔
شکریہ جنگ