PakStudy :Yours Study Matters

Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan => Colleges In Karachi => Topic started by: علم دوست on October 30, 2008, 12:14:38 PM

Title: تعلیمی اداروں میں مختص نشستوں کا زیاں افسوسناک ہے، ناظم ملیر ٹاؤن
Post by: علم دوست on October 30, 2008, 12:14:38 PM

تعلیمی اداروں میں مختص نشستوں کا زیاں افسوسناک ہے، ناظم ملیر ٹاؤن
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں ناظم ملیر ٹاؤن شرافت علی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مختص سیٹوں کازیاں اورنجی محفلوں کا انعقاد قابل افسوس امر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت گورنمنٹ ڈگری گرلز سائنس اینڈ آرٹس کالج میں پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کالج پرنسپل سعیدہ امیر نے کہا کہ کالج میں 500 طالبات کی گنجائش ہے تاہم صرف 100 داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے 400 سیٹیں ضائع ہو رہی ہیں علاوہ ازیں کالج میں تعمیر ومرمت کی بھی اشد ضرورت ہے۔
.................


شکریہ جنگ