Author Topic: اپریل 2021ء سے پورے ملک میں یکساں نصاب ہوگا  (Read 268 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
اپریل 2021ء سے پورے ملک میں یکساں نصاب ہوگا
لاہور:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھیک ہوئے تو پندرہ ستمبر کو سکول کھل جائیں گے، ہمیں بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہونا پڑا، وزارت تعلیم کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں، اپریل 2021 میں پورے ملک کے سکولوں میں یکساں نصاب ہوگا۔

جمعہ کو وزارت تعلیم کی دو سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ہمیں بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہونا پڑا، وزارت تعلیم کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں، دو سال میں وزارت تعلیم کو بڑے بڑے فیصلے کرنے پڑے،متفقہ طور پر مشاورت سے تعلیمی دارے پندرہ ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، باہمی مشاورت سے نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں کے ہزاروں بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا گیا۔

 انہوں نے کہاکہ ایک فارمولا بنایا جس کے تحت انتیس بورڈز نے عمل کیا، ہم ایک مشکل پریڈ سے گزرے ہیں، کورونا کے باعث بہت سے چینلجز کا سامنا رہا، کوویڈ 19 کے باعث سکول، جامعات بند ہوگئیں، ہم نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس بلایا، اہم ایشو پر وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے مل کر فیصلے کیے، فوری طور پر سکولز بند کیے گئے، اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے سکول کھل جائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کے امتحانات سے متعلق مشاورت سے فیصلہ کیا، ایک فارمولے کے تحت بچوں کو پروموٹ کیا گیا، کیمبرج کے رزلٹ سے لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا ہوا، ہم نے کیمبرج سے بات کی، ہم نے انہیں بتایا یہ رزلٹ ہمیں قبول نہیں، کیمبرج نے ہماری بات کو تسلیم کیا یہ بڑی کامیابی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ 7 ستمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوگا، امید ہے ہم 15 ستمبر کو سکول کھول دیں گے، وزارت صحت اس سے متعلق طریقہ کار دے رہی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"