Author Topic: ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف دائر رٹ پیٹیشنز خارج  (Read 435 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف دائر رٹ پیٹیشنز خارج
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس راحیل کامران خان پر مشتمل لارجر بنچ نےMDCAT (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف دائر رٹ پیٹیشنز خارج کردیں۔
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر جسٹس جواد حسن نے بھی ٹیسٹ کے خلاف رٹ پٹیشنز خارج کردی تھیں
 جبکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس مرزا وقاص روف نے جسٹس جواد حسن کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا اور معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادیا تھاجس پر لارجر بنچ تشکیل دیا گیا تھا۔
 (ایم ڈی کیٹ) MDCAT ٹیسٹ کے خلاف علیان ملک، امان شہزاد وغیرہ نے رٹ پٹیشنز دائر کی ہوئی تھیں۔ لارجر بنچ کاتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔